اسلام آباد کے وکلاء کا غیر انسانی رویہ

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 31 اگست 2016 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے مقتول ممبر بیرسٹر فہد ملک کے قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن اسلام آباد نے کی _ ملزم نعمان یعقوب کھوکھر عرف نومی کھوکھرجو کہ تاجی کھوکھر کا قریبی عزیز ہے ۔ملزم نومی کھوکھر کی جانب سے اسلام آباد بار کے آعلیٰ عہدیداران عدالت میں پیش ہوۓ ۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ضمانت خارج ہونے پر وہاں موجود وکلاء نے جج سے احتجاج کیا اور بروز پیر جنرل سیکرٹری کی درخواست پر ہڑتال کی۔میڈیا پر خبر آنے کے بعد عوام میں وکلاء کے اس عمل کو سخت ناپسند کیا گیا۔شہریوں کا کہنا تھا ایک تو قاتل کے ساتھ کھڑے ہونا اوپر سے عدالت پر دباو ڈالنا غیر انسانی رویہ ہے اوپر سے ہڑتالوں پر ہڑتالیں کرنا انصاف کا قتل ہے۔

متعلقہ عنوان :