سندھ ہائیکورٹ:متحدہ پر پابندی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

بدھ 31 اگست 2016 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے بغاوت اور دہشت گردی کے الزام میں ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی درخواست پر وفاق، صوبائی حکومت ، الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ متحدہ کے خلاف دہشت گردی اور سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابندی عائد کی جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چیئر مین سینٹ، اسپیکر قومی و سندھ اسمبلی کو متحدہ کے ارکان کی نااہلی کے ریفرنس الیکشن کو بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :