ایم کیو ایم کا اپنے ہی بانی کیخلاف قرارداد لانے کافیصلہ

قرارداد متحدہ قومی موومنٹ کے تمام ارکان اسمبلی کی طرف سے جمع کرائی جائے گی ،ذرائع

بدھ 31 اگست 2016 19:48

ایم کیو ایم کا اپنے ہی بانی کیخلاف قرارداد لانے کافیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے بانی کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے مذمتی قرارداد جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرارداد متحدہ قومی موومنٹ کے تمام ارکان اسمبلی کی طرف سے جمع کرائی جائے گی جس میں ایم کیوایم کے بانی کے پاکستان مخالف بیان کی سخت مذمت کی جائے گی۔قرارداد کے متن میں کہا جائے گا کہ ایم کیوایم کے تمام ارکان پاکستانی ہیں اور وطن سے محبت کرتے ہیں، اس سے پہلے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف بھی قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کرچکی ہیں۔