پیپلزپارٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ،پی ایس 127 ضلع ملیر سے ہونے والے ضمنی انتخاب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ

بدھ 31 اگست 2016 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت کراچی الیکشن سیل کا اجلاس پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں راشد حسین ربانی، نفیسہ شاہ، وقار مہدی، نجمی عالم، حبیب الدین جنیدی، شاہدہ رحمانی، راجہ رزاق، ساجد جوکھیو، سلمان عبداﷲ مراد، شاہینہ شیر علی ، مرتضیٰ بلوچ، خواجہ محمد اعوان، میر عباس تالپور اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس 127 ضلع ملیر سے ہونے والے ضمنی انتخاب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات اور تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ملیر کا حلقہ 127 ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے اور اس سے پہلے بھی شہید عبداﷲ مراد یہاں سے منتخب ہوئے تھے جنہیں ریتی بجری مافیانے ان کے خلاف آواز اٹھانے پرشہید کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے پہلے بھی اس حلقے کے عوام کی بھرپور خدمت کی اورمنتخب ہو کر آئندہ بھی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجعت پسند عناصر پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتے۔ پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر مذہبی اور لسانی سیاست کو نیست ونابود کرے گی ۔انہوں نے ورکرز سے کہا کہ وہ 8ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے بھرپور تیاریاں کریں۔

متعلقہ عنوان :