احتساب عدالت ،ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی

بدھ 31 اگست 2016 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ڈاکٹر عاصم کے پیش نہ ہونے کے باعث 3 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم صفدر حسین کو پیش کیا گیا۔اس موقع پر جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناساز ہے لہذا انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم الٹیوں اور دیگر امراض میں مبتلاہیں۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے پیش نہ ہونے کے باعث سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :