ٹیکس اہدا ف کی وصو لی کے لئے تما م ممکنہ اقدا ما ت کیے جائیں ،مکیش کمار چاولہ وزیر ایکسائز سندھ

بدھ 31 اگست 2016 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کما ر چا ؤ لہ نے افسرا ن پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ ٹیکس اہدا ف کی وصو لی کے لئے تما م ممکنہ اقدا ما ت کریں اور کو ئی کو تا ہی نہیں کریں کیو نکہ صوبے کی تر قی اور خوشحالی کا تعلق زیا دہ سے زیا دہ ٹیکس وصولی سے ہے ۔یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔

اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن عبدالرحیم شیخ اور ڈائریکٹر جنر ل ایکسائز شبیر شیخ نے بھی شر کت کی ۔ڈی جی ایکسائز نے صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ٹیکس وصو لی کے اہدا ف اور محکمے کی کا ر کر دگی سے آگا ہ کیا ۔صوبا ئی وزیر نے ٹیکس وصولی کے اہدا ف پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ اپنی کارکر دگی کو مزید بہتر کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید بتا یا کہ پرا پر ٹی سرو ے پر بھی کا م کیا جا رہا ہے اور جلد ہی گا ڑیو ں کے ٹیکس سے متعلق مہم شرو ع کی جا ئے گی اور پو ر ے صو بے میں اہم شا ہراہو ں پر اسنیپ چیکینگ کے ذر یعے ٹیکس نا دہند گا ن کو پکڑا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تما م ٹیکس ادا کریں اور جو ٹیکس نہیں ادا کر ے گا اس کو قا نو ن کا سا منا کر نا پڑ ے گا ۔مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا کہ پر اپر ٹی ٹیکس ادا کر نے میں جو ما لکا ن سستی کا مظا ہرہ کر تے ہیں وہ اپنے مسائل کے خو د ذمہ دا ر ہیں ۔انہو ں نے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ اپنے فرا ئض ایما ندا ر ی سے ادا کریں ۔ٹیکس کی ادا ئیگی کر نے والوں کے لئے سہولیا ت فرا ہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :