لاہور:مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری

ضلعی انتظامیہ شہریوں کی مویشی منڈیوں تک رسائی کیلئے فری شٹل سروس شروع کرے گی ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے گاڑیوں کے حصول کیلئے ایل ٹی سی کو خط لکھ دیا

بدھ 31 اگست 2016 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء)مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، ضلعی انتظامیہ شہریوں کی مویشی منڈیوں تک رسائی کیلئے فری شٹل سروس شروع کرے گی، ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے گاڑیوں کے حصول کیلئے ایل ٹی سی کو خط لکھ دیا۔ہرسال کی طرح رواں سال بھی ضلعی انتظامیہ شہر میں قائم سات مویشی منڈیوں تک رسائی کیلئے شہریوں کو فری سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

گاڑیوں کے حصول کیلئے ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ایل ٹی سی کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم مویشی منڈیاں رسائی سے باہر ہیں جہاں آنے جانے میں کئی مشکلات کا سامنا ہے اسی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق گاڑیاں حاصل کرنے کیلئے ایل ٹی سی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔ایل ٹی سی کی جانب سے گاڑیاں فراہم کرتے ہی سروس شروع کردی جائے گی۔ ہرعلاقے کیلئے گاڑیاں مختص کی جائیں گی جو علاقہ مکینوں کو قریبی منڈیوں تک مفت سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ ڈی سی او کے مطابق ابتدائی طور پر گاڑیاں صبح 9 سے رات 9بجے تک سروس فراہم کریں گی۔