لاہور: جناح ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا

پہلے مرحلے میں شعبہ ایمرجنسی کی تزئین و آرائش کا آغاز ، فرش اور باتھ رومز نئے سرے سے تعمیر ہونگے، طبی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنائی جائے گی ، ایم ایس جناح ہسپتال

بدھ 31 اگست 2016 19:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) جناح ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا، پہلے مرحلے میں شعبہ ایمرجنسی کی تزئین و آرائش کا آغاز ، فرش اور باتھ رومز نئے سرے سے تعمیر ہونگے۔ طبی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنائی جائے گی۔حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران چار ٹیچنگ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کیلئے 2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت جناح ہسپتال میں کام شروع کر دیا گیا ،پہلے مرحلے میں جناح ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا گیا۔ ایمرجنسی بلاک میں توسیع کے ساتھ اس کے تمام فرش مرمت ہوگا اور باتھ رومز نئے سرے سے تعمیر ہونگے۔ مریضوں کی ضرورت کے مطابق طبی سہولتوں کو بہتر بنانا بھی منصوبے میں شامل ہے۔ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر شفقت کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ہسپتال کے دیگر تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن اور عمارت کی مرمت اور تزئین و ا?رائش ہوگی۔ ڈاکٹر شفقت نے بتایا کہ جناح ہسپتال کی چھتیں ٹپکنے کا دیرینہ مسئلہ بھی اس منصوبے کے تحت حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :