عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی ااہلیہ اور بچوں کے ہمراہ تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ریلوے سٹیشن پر استقبال کیا، عبدالستار ا یدھی کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کرینگے

بدھ 31 اگست 2016 19:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بذریعہ ٹرین کراچی سے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ریلوے سٹیشن پر استقبال کیا۔عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بذریعہ ٹرین کراچی سے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جو عبد الستار ایدھی کے اعزاز میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے جانے سے جو خلا پیدا ہو ا اس کو پْر نہیں کر سکتے ہیں، ہمیشہ عوام کی عطیے سے انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے کسی سیاسی پارٹی سے فنڈ اور مدد نہیں لیں گے۔فیصل ایدھی اور ان کے اہل خانہ سے مل کر تہمینہ درانی جذباتی ہوگیئں، کہتی ہیں ایدھی ان کا میکا اور پنجاب ان کا سسرال ہے، ایدھی کی خدمات کو کبھی فرموش نہیں کر سکتیں ایدھی سے متاثر ہو کر فلاحی کاموں کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

موجودہ سیاسی صورتحا ل کے بارے میں بات کرتے ہوئے تہمینہ درانی نے کہا کہ احتجاجی جلسوں کا ہونا اچھی بات ہے، لوگو ں کو کھانے پینے اور انجوائمنٹ کا موقع مل جاتا ہے۔صبا فیصل ایدھی نے کہا کہ لاہور پہنچ کر اچھا لگا، عبدالستار ایدھی نے آخری دم تک انسانیت کی خدمت کی ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔