محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب سپورٹ یونٹ کے قیام کی افتتاحی تقریب
پنجاب حکومت صوبے میں پائیدار ترقی کے اہداف کی تائید کرتے ہوئے مقاصد کے حصول کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ، صوبائی وزیر خزانہ ہم سب کو صوبے میں ترقی کے اہداف کے حصول کے ضمن میں نئی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے آج مشترکہ طور پر اکٹھے ہو کر کام کرنا چاہیے، ڈاکٹر عائشہ پاشا
بدھ 31 اگست 2016 19:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں پائیدار ترقی کے اہداف کی تائید کرتے ہوئے ان مقاصد کے حصول کیلئے مکمل طور پر ہمہ وقت کوشاں اور وسائل ترتیب دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب میں پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (Punjab Sustainable Development Goals) سپورٹ یونٹ کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں چیئرمین پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان سمیت صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو ، ممبران پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب، صوبائی سیکرٹریز، سیکٹر چیفس پی اینڈ ڈی، اقوام متحدہ کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہم سب کو صوبے میں ترقی کے اہداف کے حصول کے ضمن میں نئی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے آج مشترکہ طور پر اکٹھے ہو کر کام کرنا چاہیے تاکہ پائیدار ترقی کیلئے ترجیح کی ترتیب کو اعلیٰ سیاسی سطح پر اولین ترجیحات میں شامل کیا جانا چاہیے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کارکردگی کی وجوہات کو جانچنے کیلئے ملینیم ڈویلپمنٹ گولز (MDGs) کے مضبوط تجزیے اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (SDGs) کیلئے ٹھوس فریم ورک کی اہم ضرورت ہے۔ قبل ازیں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے مذکورہ تقریب سے خطاب کے دوران سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی سپورٹ کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور کنوینئر برائے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ٹاسک فورس عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبہ پنجاب پاکستان کا پہلا واحد صوبہ ہے جہاں پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سپورٹ یونٹ کا اجراء کیا گیا ہے جس سے حکومت پنجاب کی جانب سے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کی سرپرستی ظاہر ہوتی ہے۔ تقریب کے دوران شکیل احمد اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹرUJNDP نے سراہتے ہوئے بتایا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے حصول کیلئے حکومت پنجاب کا اقدام واقعے ہی تعریف کے قابل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سپورٹ یونٹ صوبائی سطح پر ایک اقوام متحدہ کی سپورٹ کے سلسلہ میں ایک بڑے پلیٹ فارم کا کام کرے گا۔ تقریب سے چیف پاورٹی ایلیویشن پلاننگ کمیشن اسلام آباد ظفر الحسن نے بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہی دی۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سپورٹ یونٹ کا قیام حکومت پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام اور پلاننگ کمیشن پاکستان کی تکنیکی تعاون کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.