پشاور،پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری اور سٹاف کوہراساں کر نے پر 3 افراد گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) پشاور میں 7 روزہ پولیو مہم 29 اگست سے شروع ہو چکی ہے اور اس مہم میں 833253 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے 2200 ٹیموں میں شامل اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلا رہے ہیں۔پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے پشاور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیموں سے تعاون کریں اور پشاور کو پولیو فری بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی مہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ڈاکٹر اکرام کے ہمراہ پولیو ٹیموں کے ساتھ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائے اور پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی۔ جبکہ تخت آباد کے علاقے میں پولیو ٹیموں کو ہراساں کر نے اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطر ے نہ پلانے پر 3 افراد عنایت اللہ، مثل خان اور اول خان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :