عید الضحیٰ آمد،ضلعی انتظامیہ نے 30 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

بدھ 31 اگست 2016 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے 30 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاورتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے پشاور میں عوام کی سہولیات اور سیکیورٹی کی وجوہات کی بنیاد پر 30دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔جن پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے ان میں قربانی کے جانوروں کی کھالوں کو شہر کے اندر جمع کرنا۔

(جاری ہے)

کھالوں کو جمع کر نے کے لیے لاؤڈ سپیکر پر اعلانات کرنا۔لوگو ں کو ہراساں کر کے کھالیں وصول کر نا۔پشاور شہر، صدراور حیات آباد کے علاقوں میں غیر قانونی منڈیاں لگا کر ان میں جانوروں کی خرید و فروخت کرنا جبکہ کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی خرید و فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے اور پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :