پشاور،ناغے کے دن گوشت فروخت کر نیوالے ریسٹورنٹ مالکان کیخلاف کاروائیاں،107 گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے والے ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے107 افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربشیر احمد نے گلبرگ اور چارسدہ روڈ پر مختلف ریسٹورنٹ کا معائنہ کر تے ہوئے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر 38 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ اور تہکال سے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر 16 قصابوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی اور سید شاہ زیب نے فقیر آباد ، پہاڑی پورہ اور ورسک روڈ سے 18 ریسٹورنٹ مالکان کو ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے ہشتنگری اور ہشتنگری پھاٹک سے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر 26افراد کو گرفتار کیا جبکہ میر خواص خان وزیر نے رنگ روڈ اور بھانہ ماڑی سے 9 ریسٹورنٹ مالکان کو ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر گرفتار کیا۔

ان گرفتار ریسٹورنٹ مالکان اور قصابان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق پشاور کے تمام قصاب اور ریسٹورنٹ مالکان کو خبر دار کیا جا تا ہے کہ وہ ناغے کے دن گوشت کی فروخت نہ کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :