شیخ الحدیث مولانا شریف اللہ کی جمعیت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انتقال بہت بڑا سانحہ ہے ، مولانا عطاء اللہ بنگلزئی

بدھ 31 اگست 2016 19:13

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا شریف اللہ کی جمعیت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،مولانا شریف اللہ کا انتقال جمعیت کے لئے بہت بڑی سانحہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام سبی کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تعزیتی ریفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالطیف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی حسین رند،تحصیل امیر مولانا محمد یحییٰ مرغزانی،مولانا عبدالغفار،مولانا عبدالئحی،صوفی عبدالحئی رند،مولانا محمد ادریس رند ،ملک موسٰی رند،اور ملک سلطان موسیٰ خیل نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء شیخ الحدیث مولانا محمد شریف اللہ کاانتقال جمعیت کے لئے بہت بڑی سانحہ ہے ان جیسے عظیم شخصیات صدیوں تک پیدا نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ مولانا شریف اللہ کا خلا ء مدتوں تک پورا نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا شریف اللہ ہمارے اسلاف کے حقیقی یاد گار تھے اور ان کا جمعیت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی نے تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مولانا شریف اللہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :