گوادرمیں ایک روزہ سیفٹی سیمینارکا انعقاد

حادثات انفرادی غفلت اورحفاظتی اقدامات پرعمل نہ کرنے کے سبب پیش آتے ہیں، لائن سٹاف کام کے دوران حفاظتی آلات کااستعمال کریں، سپرٹینڈنٹ انجینئر

بدھ 31 اگست 2016 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) مکران آپریشن سرکل کے تحت گوادرمیں ایک روزہ سیفٹی سیمینارکا انعقاد کیاگیا۔سیمینار میں سپرنٹنڈنگ انجینئرمکران سرکل اقبال بڑیچ، ایکسئن گوادر حسن مگسی کے علاوہ واپڈاہائیڈرویونین (سی بی اے)کی جانب سے محراب بلوچ اوردیگر ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئراقبال بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثات انفرادی غفلت اورحفاظتی اقدامات پرعمل نہ کرنے کے سبب پیش آتے ہیں لائن سٹاف کام کے دوران حفاظتی آلات کااستعمال کریں۔انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام سب ڈویژنوں میں حفاظتی آلات کی فراہمی کویقینی بنائیں تاکہ کارکن جوکہ ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں بلاخوف کام کرسکیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ کارکنوں کی حفاظت کیلئے مختلف تربیتی پروگراموں اور سیمینارز کاانعقاد مختلف ڈویژنوں میں کیاجائے گا تاکہ بجلی کی مرمتی کاموں کے دوران حفاظتی تدابیر کے بارے میں شعوروآگہی کواجاگرکیاجاسکے ۔اقبال بڑیچ نے کہاکہ واجبات کی وصولیابی کو یقینی بنانے کے لئے ریکوری مہم کو تیز کیاجائے اورنادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے جائیں ۔سیمینارسے ہائیڈرویونین کے عہدیداروں نے بھی اپنے خطاب میں حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے پر زوردیا۔

متعلقہ عنوان :