سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی اور متحدہ اراکین کی نااہلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

بدھ 31 اگست 2016 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ایم کیو ایم پر پابندی اور متحدہ کے اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔سندھ ہائی کورٹ نے مولوی اقبال حیدر کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر، اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، ایم کیو ایم کے بانی سمیت متحدہ کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

مولوی اقبال حیدر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے بانی اور متحدہ کے اراکین اسمبلی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور پاکستان سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے جبکہ ایم کیو ایم پر پابندی لگا کر متحدہ کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کے لیے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :