کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی 3ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 31 اگست 2016 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔کراچی کے علاقے ناظم آباد اور سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ناظم آباد مجاہد کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان اعظم کوہستانی اور لیاقت کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم ماجد مگسی کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :