وفاقی کابینہ کا اجلاس، رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، اسحاق ڈار کابینہ نے وزیراعظم کے گلوبل پائیدار ڈویلپمنٹ گولز کی بھی منظوری دیدی ہے، میڈیا کو بریفنگ

بدھ 31 اگست 2016 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) وفاقی کابینہ نے ماہ ستمبر کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے ، پانامہ لیکس پر بننے والی انکوائری کمیشن کو اختیار دینے کے بل کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2016 آرگنائزیشن آف اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ( او سی ڈی ) تنظیم میں شامل 100 ممالک کے ساتھ ٹیکس و دیگر معاملات کا تبادلہ کرنے ، کابینہ کمیٹی برائے ری اسٹرکچرنگ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے کئے گئے فیصلوں کی توثیق کرنے کی منظوری دے دی ۔

کابینہ نے چین کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں کے معاہدے ،پارلیمنٹیزین اور جنرل ٹیکس پیئر کی ٹیکس ڈائریکٹری 2015 کی شائع کرنے کی منظوری دے دی جبکہ نان فائلر کے لئے وودہولڈنگ کی ٹیکس کی شرح یکم ستمبر سے31 دسمبر کی شرح 0.4 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں تبدیلی پر غور و خوض کرنا شروع کر دیا ہے فارن کرنسی اکاؤنٹس کے تحت ملک سے بغیر پوچھے کتنی بھی رقم باہر لیجائی جا سکتی ہے اور اس کو قانون میں پروٹیکشن حاصل ہے انہوں نے کہا کہ فارن کرنسی اکاؤنٹس کے حوالے سے قانون میں کچھ ترامیم لائی جائے گی تاکہ باہر رقم لے جانے والے فرد کو پابند بنایا جا سکے وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کی منظوری دے دی ہے اس قانون کے تحت نئے بننے والے کمیشن کو مکمل اختیار دیا جائے گا وزیر خزانہ نے کہا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے لے کر ایبٹ آباد کمیشن انکوائری آف کمیشن ایکٹ 1956 کے تحت بنے تھے اور ان سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہو سکا تھا حکومت نے پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی مگر اس پر چیف جسٹس نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا تھا کہ یہ ایک بے اختیار کمیشن ہو گا اس لئے اس قانون کو لے کر آئے ہیں ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ری اسٹرکچرینگ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے کئے گئے تمام فیصلوں کی توثیق کر دی ہے اس لئے ان تمام فیصلوں کو قانونی پروٹیکشن حاصل ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے وزیر اعظم کے گلوبل پائیدار ڈویلپمنٹ گولز کی بھی منظوری دے دی ہے اس پروگرام میں پینے کے صاف پانی ، صفائی، بجلی کی سپلائی سمیت 17 گولز میں کابینہ نے ٹیکس لاترمیمی بل 2016 کی بھی منظوری دے دی ہے اس میں تین چیزیں شامل ہیں پہلی چیز وفاق اور صوبوں کے مابین ان پٹ ایڈجسٹمنٹ پر کچھ مشکلات تھیں 2016 کے بجٹ میں وفاق نے صوبوں کو ان پٹ ٹیکس لینے سے روک دیا تھا اب سندھ اور پنجاب کے ساتھ ایف بی آر کا ایم او یو سائن ہو گیا ہے اس سے سارے معاملات آٹو ہو جائیں گے یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گا ٹیکس لا ترمیمی بل 2016 کے تحت ملک میں اسلامی بنکاری کو فروغ دینے کے لئے شرح سود میں تبدیلی کر دی ہے اس سے ملک میں اسلامی بنکاری کو فروغ مل سکے گا جکبہ اس بل کے تحت تیسری چیز ٹیکس پراپرٹی ویلیویشن کی شامل کی ہے ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈز کی مشاورت کے بعد مختلف شہروں کے ڈی سی ریٹ میں 200 سے 1000 گنا اضافہ کیا تھا اس سے حکومت کو 80 سے 90 ارب کارپوٹیو ملے گا اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 5 سے 6 ماہ میں نہیں بڑھائی ہیں اس عرصہ کے دوران حکومت نے 10 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا ہے انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھے گی جبکہ کابینہ نے ایک اختیار وزارت خزانہ کو منتقل کیا ہے اس کے تحت وزارت پٹرولیم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی سمری وزارت خزانہ کو بجھوائے گی ۔

وزارت خزانہ سماجی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کو قیمتوں میں اضافہ یا کمی کی تجاویز دیں گی وزارت خزانہ ایک ماہ میں دو بار قیمتوں میں نظرثانی کر سکے گی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آرگنائزیشن آف اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ 14 ستمبر میں ممبر بننے کے لئے پیرس میں معاہدہ کیا جائے گا اس معاہدہ کے تحت پاکستان اس تنظیم میں شامل 100 ممالک سے ٹیکس و دیگر حالات سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سوئز لینڈ کے ساتھ دوطرفہ معاہدہ کرنے کی بھی منظوری دی ہے پاکستان نے اپنا کام مکمل کر لی اہے جبکہ سوئز لینڈ حکام کا اندرونی کام آئندہ سال کے وسط میں مکمل ہو گا جس کے بعد پاکستان کسی بھی قسم کی معلومات لینے اور دینے کا پابند ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے سوئز لینڈ میں پڑے پیسوں کے حوالے سے کوئی اعداد و شمار نہیں دیئے ۔

200 ارب ڈالر کے اعداد وشمار سوئز لینڈ کے وزیر نے دیئے تھے کابینہ نے چین کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں کے معاہدے کی بھی منظوری دے دی ہے اس سے چین کے ساتھ بہت سے معاملات میں تعلقات بہتر ہو سکتے گے کابینہ نے نان فائلرز پر وودہولڈنگ ٹیکس 0.4 فیصد یکم ستمبر سے 31 دسمبر 2016 تک کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ پارلینمٹیرین اور دیگر ٹیکس دینے والوں کی 2015 کی ٹیکس ڈائریکٹری آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں آ جائے گی کابنہ نے اس کی بھی منظور دی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں 10 روپے کا سکہ جلد آ جائے گا جبکہ 155 ملین روپے کے پانچ روپے کے سکے ملک میں موجود ہیں

متعلقہ عنوان :