تمام جامعات میں جاری ہڑتال اور تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ

بدھ 31 اگست 2016 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز کے مرکز ی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے اپنے ایک بیان میں فپواسا سندھ چےئر کی طرف سے سندھ کے تمام جامعات میں جاری ہڑتال اور تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا طرف سے پچھلے کئی سالوں سے سندھ کے جامعات کے معاملات میں بے جا اور غیر قانونی دخل اندازی، اہم اور کلیدی عہدوں پر جامعات کے ایکٹ کے برعکس براہ راست تعیناتی اور جامعات کے فنڈز کو بطور بلیک مسلنگ رکھوانے اور جامعات کے اساتذہ کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جوکہ قابل مذمت اور تعلیم دشمن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ اس بابت ایچ ای سی کی طرف سے خاموشی کو تشویشناک قرار دیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ اب جبکہ سندھ میں نئے وزیراعلیٰ نے ذمہ داری سنبھالی ان سے توقع کیا جاتا ہے کہ وہ سندھ کے تمام جامعات کے برحق مطالبات کو تسلیم کرے تاکہ جامعات میں درس و تدریس کا عمل جاری رہ سکے بصورت فپواستا ملکی سطح پر سندھ حکومت کے تعلیم دشمن اقدامات کے خلاف تحریک شروع کریگی۔

متعلقہ عنوان :