Live Updates

سردار یار محمد رند کو کا صوبائی صدر بلوچستان تسلیم کرتے ہیں ، رہنماء پی ٹی آئی بلوچستان

بدھ 31 اگست 2016 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صوبائی صدر نامزد کیا ہے اور ہم بھی ان کو صوبائی صدر تسلیم کر تے ہیں 3 ستمبر کو لاہور میں احتساب تحریک اور 6 ستمبر کو کراچی میں پاکستان زندہ باد ریلی میں شرکت کرینگے اور بلوچستان میں بھی مظاہرے کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء نوابزادہ ہمایوں جو گیزئی ، قاسم خان سوری نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سردار یار محمد رند کو بلوچستان میں صوبائی صدر منتخب کیا ہے من وعن تسلیم کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 3 ستمبر کو لاہور میں احتساب تحریک میں شامل ہونگے کیونکہ ملک بھر میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی3 ستمبر کو بھی کرپشن کے مظاہرے کئے جائینگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھی مسلم لیگ(ن) اور قوم پرستوں نے کرپشن کے تمام توڑ ڈالے ہیں اور کرپشن کے خلاف آخری حد تک جائینگے انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ8 اگست کو کوئٹہ میں پھر واقعہ رونما حکومت کی ذمہ داری بنتی کہ وہ اقعہ میں ملوث ملزمان کو منظر عام پر لا تے لیکن حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں قوم پرستوں نے جو وعدے کئے وہ ہوا میں اڑا دیئے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ہمیں جو ذمہ دریاں ملی احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات