ٹوبہ ٹیک سنگھ، اجرتیں نہ ملنے پر بھٹہ مزدوروں کا تیسرے روز بھی ا حتجاج

بدھ 31 اگست 2016 18:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اجرتیں نہ ملنے پر بھٹہ مزدوروں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے ،شہباز چوک میں پاکستان بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ میں درجنوں بھٹہ مزدور مرد و خواتین موجود ہیں ،اس موقع پر پاکستان بھٹہ مزدور یونین کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد شبیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مالکان مزدوروں کا معاشی استحصال جاری رکھے ہوئے ہیں ،جبکہ لیبر ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ،محمد شبیر نے کہا کہ جب تک بھٹہ مزدوروں کو حکومت پنجاب کے امسال جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 1036روپے کے حساب سے اجرت نہیں دلوائی جاتی اور بھٹہ مزدوروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر سعید ڈھلوں کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تبدیل نہیں کیا جاتا بھٹہ مزدور اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :