کراچی ائیر کرافٹ اور بغیر پائلٹ اڑنے والا سکین ایگل ایریل سسٹم اپنے بیڑے میں شامل
سسٹم سے پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد اور رسائی میں اضافہ ہو گا،ایڈ مرل ذکاء اللہ
بدھ 31 اگست 2016 18:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) پاک بحریہ نے اپنے بیڑے میں تیسرا اسٹیٹ آف دی آرٹ اے ٹی آر ائیر کرافٹ اور بغیر پائلٹ اڑنے والا سکین ایگل ایریل سسٹم شامل کر لیاجس سے پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد اور رسائی میں اضافہ ہو گا۔ اس سلسلے کی ایک پر وقار تقریب آج پی این ایس مہران میں منعقد ہوئی ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اے ٹی آر ائیر کرافٹ جدید اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے ٹربو پراپ پلیٹ فارم ہیں جو اسٹیٹ آف دی آرٹ Collision avoidance system ،آٹو پائلٹ اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل 6 بلیڈڈ پروپیلرز سے لیس ہیں۔ زمین پر اس ائیر کرافٹ کی اوسط ا سپیڈ250 ناٹس ہے جبکہ یہ 6 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔(جاری ہے)
پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر ائیر کرافٹ کا اضافہ پاک بحریہ کے فضائی آپریشنز کی صلاحیت بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس کی بدولت سمندر میں میری ٹائم آپریشنز کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاکستان نیول ایوی ایشن کا قیام ستر کی دہائی میں عمل میں آیا اور اس وقت سے نیول ایوی ایشن نے ترقی اور کامیابی کاایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اے ٹی آر ائیر کرافٹ کی شمولیت پاکستان نیوی ایوی ایشن وژن 2030 کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے کا پیچیدہ اور غیر یقینی میری ٹائم ماحول اس امر کا متقاضی ہے کہ پاک بحریہ روا یتی خطرات سے نبرد آزما ہونے اور میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے مزیدبڑھتے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے ۔ اس سلسلے میں نیول ایوی ایشن تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کے لیے بلا شبہ بحری بیڑے کا ایک لازمی جزو ہے۔ سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ میں سکین ایگل UAV سسٹم کا اضافہ نئی دفاعی صلاحیتوں کے حصول میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ اس سے یقینا پاک بحریہ Intelligence, Surveillance & Reconnaissance اور دیگر آپریشنل امور کی انجام دہی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور پاک بحریہ ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گی ۔ یہ ائیر کرافٹ پوری ساحلی پٹی بشمول کریکس ایریا کی 24گھنٹے نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور اعلی فوجی اور سول حکام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.