Live Updates

پیپلز پارٹی نے پاناما پیپرز سے متعلق بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا

بل تحریک انصاف کی حمایت سے جمع کرایا ،حکومت تعاون کرے، اعتزاز احسن پانامہ میں جس کا نام آیا ہے وہ اکاؤنس کی رسائی کا مختار نامہ دینے کے پابند ہوں گے، پی پی رہنما

بدھ 31 اگست 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) پیپلز پارٹی نے پاناما پیپرز سے متعلق بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیاہے۔بل کا عنوان دی پاناما پیپرز انکوائری بل ہے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کانے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پاناما پیپرز پاناما انکوائری ایکٹ 2016سینیٹ میں جمع کروا دی ہے جس کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی حمایت کر چکی ہے اور اب حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے،جن کانام آیاوہ نامزدججزکو اکاوٴنٹس کی رسائی کامختارنامہ دینے کے پابند ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سرمایہ خفیہ طور پر ملک سے باہر لے جایا گیا،پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق بل پیپلز پارٹی پارٹی نے جمع کرا دی ہے،پاناما لیکس کے تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز سے کرائی جائیں،جن کانام آیاوہ نامزدججزکو اکاوٴنٹس کی رسائی کامختارنامہ دینے کے پابند ہونگے،پاناما معاملے میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا،پانامامعاملے میں حکومت فرانزک آڈٹ کی طرف نہیں جا رہی،اور فرانزک آڈٹ کے بغیر سرمایہ کا کھوج لگانا نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر نظر ثانی کرے،اور ہمارے بل پر اعتراض کی بجائے منظور کروانے میں تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں تقریبا 630افراد کا نام آیا ہے،بل کا اطلاق پاناماپیپرز میں نام آنے و الوں پر یکسا ں ہو گا۔انہوں نے کہا یہ بل وزیراعظم کو نشانہ بنانے کیلئے نہیں ہے، خود کو تحقیقا ت کیلئے پیش کرنے والوں سے تحقیقات شروع کی جائیں گی، حکومت فرانزک آڈٹ کی طرف نہیں جا رہی جبکہ فرانزک آڈٹ کے بغیر پراپرٹی کی تحقیقات ممکن نہیں اور نہ ہی فرانزک آڈٹ کے بغیر سرمائے کا کھوج لگانا ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سرمایہ خفیہ طور پر ملک سے باہر گیا ہے۔اورپاناما کا انکشاف کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ ایک عالمی معتبر ادارے نے کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات