رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام بہاولنگر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 31 اگست 2016 18:36

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) پاکستان رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام سیکٹر ہیڈ کوارٹرز ڈیزرٹ رینجرزنے بہاولپور کے سرحدی علاقہ چک نمبر 6-BC اور 80والا پل ہارون آباد،بہاولنگر میں فری میڈیکل کیمپ لگایا۔جس میں غریب اور مستحق لوگوں کا فری طبی معائنہ اور ادویات مہیا کی گیئں۔یہ فری میڈیکل کیمپ مہم کا حصہ ہیں۔اس فری میڈیکل کیمپ میں767سے زائد لوگوں کو فری طبی سہولیات مہیا کی گیئں۔

(جاری ہے)

مریضوں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں اور کیمپ میں موجود مریضوں نے علاقہ میں پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہااور علاقہ میں مزید کیمپ لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ پنجاب رینجرز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔جس کے لیئے ہم انکے بہت مشکور ہیں ۔پچھلے سال کی طرح اس سال 58فری میڈیکل کیمپ لگائیں جائیں گئے اور پنجاب رینجرز عام عوام کی خدمت اس طرح جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :