پنجاب بھر میں570ٹریفک حادثات میں 07 افراد جاں بحق،665زخمی

بدھ 31 اگست 2016 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز570ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں665شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ183افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران07افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 279 ڈرائیور17 کم عمرڈرائیور،301مسافراور85پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ121ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت123متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد64حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان36 حادثات میں32متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل665متاثرین میں538مرد اور127خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں80افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور431افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 154 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں458موٹر سائیکلز،78آٹو رکشے،50 موٹر کاریں،35مسافربسیں،13ٹرک اور78دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :