ریسکیو1122اور سپیرئیر گروپ کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

بدھ 31 اگست 2016 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) اور سپیرئیر گروپ کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ کیا گیا ہے جس پر ریسکیو1122کے پی آر او فہیم جہاں زیب اور سپیرئیر یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پبلک ریلشنز اور کمیونیکیشنز عائشہ زاہد نے دستخط کیے ۔ اس معاہدے کی تجدید ڈی جی ریسیکیو 1122 بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد ارشد ضیاء اور سپیرئیر یونیورسٹی کی پرو ریکٹر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کی۔

اس موقع پر ریسکیو1122کی طرف سے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ساؤتھ ڈاکٹر ظفر شاہ اور ایمرجنسی آفیسر کوآرڈینیشن محسن درانی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔معاہدے کے مطابق ریسکیو1122سپیرئیر یونیورسٹی کے طالبعلموں کو ابتدائی طبی امدار اور بیسک لائف سپورٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گروپ کے تمام ذیلی اداروں کو فائر فائٹنگ اور حادثات سے بچاؤ کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ سپیرئیر گروپ اپنے ہسپتال اور دیگر اداروں میں ریسکیورز کو خصوصی مراعات فراہم کرے گا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد ارشد ضیاء نے کہا کہ ریسکیو 1122جہاں دن رات متاثرین کی مدد کے لیے کوشاں ہے وہیں معاشرے میں مثبت سدھار کے لیے سپیرئیر گروپ کے تمام طالبعلموں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طابعلموں کو اس تربیت کی فراہمی سے حادثات کی روک دھام میں مدد ملے گی۔