وفاق المدارس الشیعہ کا علامہ احمد علی قصوری کی وفات پر اظہار افسو س،مرحوم کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں

علامہ قصوری مختلف مکاتب فکر کے درمیان اختلاف کو تسلیم کرتے، مشترکہ امور پر زوردیتے ‘ آیت اﷲ حافظ ریاض نجفی کا تعزیتی پیغام

بدھ 31 اگست 2016 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اﷲ حافظ ریاض حسین نجفی ،نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور سیکر ٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اہل سنت رہنما علامہ احمد علی قصوری کی وفات پر افسو س کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے بیٹوں کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ احمد علی قصوری کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وہ اپنے مسلک پر رہتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے درمیان اختلاف کو تسلیم بھی کرتے تھے اور مشترکہ امور پر زوردیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ علامہ احمد علی قصوری کی وفات سے عالم اسلام رنجیدہ ہوا ہے، مرحوم سچے عاشق رسول اور محب اہل بیت تھے۔ خداوند قدوس ان کی مغفرت فرما ئے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :