دوہریاں حطارکے قریب مزدا گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے افغانی نوجوان جاں بحق

بدھ 31 اگست 2016 18:23

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) دوہریاں حطارکے قریب مزدا گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے افغانی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوہریاں کے قریب پڑاؤ سٹاپ پر نامعلوم مزدا گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 21 سالہ افغان شہری جنت گل ولد لعل گل آ کر جاں بحق ہو گیامزدا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر حطار پولیس موقع پر پہنچ گئی اورنوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :