سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزم نعمان کھوکھر کی درخواست ضمانت منظور کر لی

بدھ 31 اگست 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالحفیظ نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزم نعمان کھوکھر کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی تو اس موقع پر تھانہ شالیمار پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ٗڈیوٹی جج عبد الحفیظ نے ملزم نعمان کھوکھر کی 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔

ملزم کے خلاف تھانہ شالیمار پولیس نے سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کو قتل کرنے اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :