کویت سٹی:پولیس کا چوروں کے خلاف کریک ڈاون ،چار غیر ملکی شہری گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 18:21

کویت سٹی:پولیس کا چوروں کے خلاف کریک ڈاون ،چار غیر ملکی شہری گرفتار

کویت سٹی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) :کریمنل انویسٹٹیگیشن ڈپارٹمنٹ نے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے چارغیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔ جن میں یمنی اورہندوستانی شہری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کویتی پولیس کو موصول ہونے والی متعدد شکایاتکے بعد ان افراد کی کڑی نگرانی کی گئی اور چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔دورانِ تفتیش ان تمام افراد نے مختلف علاقوں میں کی گئی چوری کی وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔ اور اپنے متعدد ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی۔پولیس کے مطابق ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔