6ستمبر یوم دفاع پاکستان کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ٹاؤن ہال میں اہم اجلاس

بدھ 31 اگست 2016 18:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) ڈ ی سی او لاہور کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرڈی او سی لاہور سندس ارشاد کی زیر صدارت 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ٹاؤن ہال میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایجوکیشن،انفارمیشن،پولیس،سول ڈیفنس،ریسکیو، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی او سی لاہور سندس ارشاد نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان بھرپور طریقے سے منائے گی اور اس ضمن میں ٹاؤن ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں مسلح افواج کے اسٹیشن کمانڈر ز اور دیگر اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔ڈی سی او لاہور نے تمام محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامات کو 5ستمبر تک حتمی شکل دیں۔

متعلقہ عنوان :