حکومت راء کے ایجنٹوں کیخلاف کارروائی میں مخلص نہیں ،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

بدھ 31 اگست 2016 18:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت راء کے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مخلص نہیں پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف حکومت کی طرف سے غداری کا کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف جو ریفرنس بھی گیا ہے وہ بھی نامکمل ہے اس میں الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو شامل نہیں کیا گیابلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ کے جو غیر قانونی دفاتر مسمار کئے ہیں اس پر بھی رانا ثناء اﷲ نے اعتراض کر کے ان راء کے ایجنٹوں کی کھلی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے حیدرآباد شہر کی انتظامیہ بھی حکومت کی انہی پالیسیوں پر چل رہی ہے گزشتہ دنوں راء کے ایجنٹوں نے الفضل ٹاؤن میں پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کی ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی لیکن ابھی تک ان راء کے ایجنٹوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی یہ سب ہمارے حکمرانوں کی راء کے ایجنٹوں سے ہمدردی اور وفاداری کے باعث ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :