مرحوم مسلم سجاد کی تحریکی اور علمی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

بدھ 31 اگست 2016 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم سجادتحریک اسلامی کے مخلص ساتھی اور ایک کھرے انسان تھے ، انکی تحریکی اور علمی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے عالمی ماہنامہ ترجمان القرآن کے نائب مدیر مسلم سجاد کی وفات پر ان کے چھوٹے بھائی اورجماعت اسلامی سندھ کے سابق ناظم تنظیم اسامہ مراد کے گھر تعزیت کے موقع پر کہی ۔

اس موقع پر صوبائی نائب امیر حافظ نصراﷲ عزیز اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ پروفیسر مسلم سجاد رٹائرمنٹ کے بعداپنے بڑے بھائی سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مرحوم خرم مراد کی ہدایت پر 25 سال قبل کراچی سے ہجرت کر کے لاہور چلے گئے اور پھر پوری زندگی تحریک اسلامی کے وقف کردی ۔

(جاری ہے)

ماہنامہ ترجمان القرآن سے لیکر ادارہ منشورات کی ترقی کیلئے شبانہ روزکردار و قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے ایک وفد نے ناظم تنظیم محمد مسلم کی قیادت میں اسامہ مراد کے گھرپہنچ کران کے بھائی کی وفات پرتعزیت کی،ناظم عمومی مولانا محمددین منصوری،خواجہ عارف رشید اورزاحدحسین راجپربھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :