وہاڑی، اوکاڑہ کے 4رکنی گینگ نے لڈن سے خاتون اغوا ء کرکے موت کی نیند سلادیا، لاش ٹھکانے لگاتے پکڑے گئے

بدھ 31 اگست 2016 18:13

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) اوکاڑہ کے 4رکنی کریمنل گینگ نے لڈن سے خاتون اغوا ء کرکے موت کی نیند سلادی ،لاش ٹھکانے لگاتے ہوئے پکڑے گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح ساڑھے نو بجے کے قریب ایک سفید رنگ کی کار نمبری MNA-2613لڈن بس سٹاپ کے نزدیک کھڑی ماں بیٹی کے پاس آکر رکی اور اسے ساتھ بٹھا کر وہاڑی کی طرف روانہ ہوگئی مبینہ طور پر راستہ میں خاتون سے زیورات اور نقدی چھین لیے اور چیخیں بندکرانے کے لیے الٹا لٹا کر منہ پر مسلسل ہاتھ رکھے رکھا جس سے وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی کار میں سوار جرائم پیشہ گروہ جس میں چک نمبر 21جڑی اوکاڑہ کے رہائشی محمد اسلم ، محمد تاج ،دیپالپور کی دو خواتین خالہ، بھانجی سا ئر ہ بی بی ،وزیراں بی بی شامل تھے بھٹہ 27ڈبلیوبی سے لائش ٹھکانے لگانے کی غرض سے فصلوں کی طرف مڑ گئے راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے کار پھنس گئی تو اہل علاقہ نے مشکوک سمجھتے ہوئے گھیراؤ کر لیا چاروں افراد نے بھاگنے کی کوشش کی تو لوگوں نے پکڑ لیا پولیس اور یسکو 1122کو اطلاع کردی تھانہ صدر کی پولیس اور ریسکو 1122کی ٹیم نے تشدد کا نشانہ بننے والے اغوا کار و ڈاکو محمد اسلم اور وار دات کی شکار خاتون کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچائی تھانہ صدر میں جرائم پیشہ گروہ کی خالہ، بھانجی اور تاج محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں وہ ایک سال سے مل کر مختلف مواقع پر ڈکیتی و نوسربازی کی وار داتیں کررہے ہیں انکا خاتون کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کار میں اے سی نہ ہونے کی وجہ سے وہ فوری گھٹن سے مرگئی پولیس ذرائع کے مطابق چونکہ و قوعہ تھانہ لڈن کی حدود میں ہوا اس لیے مقدمہ بھی وہیں درج کیا جائے گا جلد ملزمان کو تھانہ صدر سے لڈن منتقل کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :