افغانستان میں باب دوستی کے مقام پر پاکستان مخالف نعروں پر افغان حکام نے تحریری معذرت کرلی ٗ(کل)سے کھولنے کااعلان

فغان حکام کی جانب سے واقعے پر معذرت اہم پیش رفت ہے ٗ اتفاق رائے سے باب دوستی کھولا جارہا ہے ٗ لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز

بدھ 31 اگست 2016 18:11

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) افغانستان میں باب دوستی کے مقام پر پاکستان مخالف نعروں پر افغان حکام نے تحریری معذرت کرلی، جس کے بعد پاکستانی حکام نے 14 روز بعد(کل) جمعرات یکم ستمبرسے باب دوستی کھولنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

باب دوستی کھولنے سے متعلق پاک افغان سرحدی وفود کے درمیان 5ویں فلیگ میٹنگ کا انعقادہوا ٗپاکستانی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز ٗ افغان سرحدی فورسز کی نمائندگی کرنل محمد علی نے کی۔

افغان حکام نے 18اگست کو باب دوستی کے مقام پر پاکستان مخالف نعروں پر تحریری معذرت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیااس میں ملوث عناصر پاکستان و افغانستان کے دشمن ہیں ٗایسے واقعات کی روک تھام کیلئے آئندہ پاک افغان فورسز مل کر کام کریں گے ۔لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز نے کہا کہ افغان حکام کی جانب سے واقعے پر معذرت اہم پیش رفت ہے۔ اتفاق رائے کے بعد باب دوستی جمعرات کی صبح 8 بجے سے معمول کے مطابق کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :