سرکاری اداروں میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے پی اے سی کو مزید اختیارات دینے کی ضرورت ہے ٗخورشید شاہ

پی اے سی کے پاس عدالتی مقدمات کا جائزہ لینے کا اختیار ہونا چاہیے ٗاجلا س سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کرپشن پر قابو پانے کئے لئے پی اے سی کو مزید اختیارات دینے کی ضرورت ہے۔پی اے سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں پی اے سی کا الگ سیکرٹیریٹ قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایف آئی اے اور نیب سے بڑا فورم ہے ، ہم اپنے ہاتھ کاٹ کر نیب اور ایف آئی اے کو کہتے ہیں انکوائری کریں جس کے بعد نیب اور ایف آئی اے والے چھ ماہ کے لئے غائب ہو جاتے ہیں اور عدالتوں سے اسٹے آجاتے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ پی اے سی کے پاس عدالتی مقدمات کا جائزہ لینے کا اختیار ہونا چاہیے تاکہ کمیٹی عدالت کو مخصوص مدت میں فیصلہ دینے کا کہہ سکے ۔ کمیٹی اجلاس میں رکن کمیٹی محمود خان اچکزائی نے کہا کہ لنگڑی لولی پارلیمنٹ کی پی اے سی بھی لنگڑی لولی ہوگی ٗآڈیٹر جنرل نے کہا کہ آڈیٹر جنرل ایکٹ میں ترمیم تجویز کی ہے کہ نوٹس میں آنے والے اہم کیسز کی رپورٹ فوری صدر مملکت کو دی جائے۔

متعلقہ عنوان :