لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا

بدھ 31 اگست 2016 18:03

لاہور۔31 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مامون رشید نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں پیٹرولیم منصوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیاہے۔ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ انہوں نے نے استدعا کی کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے۔