ھنگو میں دو افراد نے خود کشی کرلی

بدھ 31 اگست 2016 17:51

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) ھنگو میں خودکشی کے دو الگ الگ واقعات ۔علاقہ لختی بانڈہ اور علی آباد میں نامعلوم وجوہات کے بنا پر دو افراد نے خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ لختی بانڈہ میں نا معلوم وجوہات کے بنا پر 38سالہ نور دام شاہ سکنہ لختی بانڈہ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی جبکہ دوسری جانب تھانہ سٹی کے حدود میں واقعہ علاقہ علی آباد جامعہ عسکریہ کے مقام پر تاج علی نے گھریلوں ناچاکی پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔پولیس نے دونوں واقعات کی مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :