تحریک ِصراط مستقیم ملک بھر میں ماہ ستمبر کویوم ختم نبوت کے طورپر منائے گی

بدھ 31 اگست 2016 17:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء)تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کے سر براہ اور تحریکِ صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر تحریک ِصراط مستقیم ملک بھر میں ماہ ستمبر کویوم ختم نبوت کے طورپر منائے گی اس سلسلہ میں ’’ اجتماعاتِ ختمِ نبوت‘‘ کا انعقاداور ختمِ نبوت کورسز،ختم ِنبوت کوئیز پروگرامز اور ختمِ نبوت سیمینارزکا انعقاد کیا جائے گا۔

ان میں ’’عقیدہِ ختمِ نبوت ‘‘ ’’مقامِ نبوتُ و رسالت ‘‘اور تحفظِ ناموسِ رسالت ‘‘کے موضوعات پر دلائل دئیے جائنیگے ۔اور منکرین ختم ِنبوت کی اسلام کے خلاف سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا۔ نیز یکم اکتوبر کوتحریکِ لبیک یارسول اﷲﷺ کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر ہونے والی تاریخ ساز لبیک یارسول اﷲ ﷺ کانفرنس کا پیغام بستی بستی عام کیاجائے گااس سلسلہ میں ۔

(جاری ہے)

تحریکِ صراط مستقیم کے مبلغین کو مختلف اضلاع کے تبلیغی دوروں کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ علامہ مرتضیٰ علی ہاشمی کو’’ اجتماعاتِ ختم نبوت‘‘ کا چیف آرگنائزر مقر ر کیا گیا ہے ۔جبکہ آزاد کشمیر کے لیے ڈاکٹر محمد عبد القدوس اور علامہ محمد عبد الرشید اویسی، خیبر پختونخواہ کے لیے پیر سید ظفر علی شاہ بنوری اور مولانا محمد بابر نقشبندی،سندھ کے لیے مولانا غلام مرتضیٰ نورانی اور مولانا محمد عبد الرحمن نورانی،اور بلوچستان کے لیے مولانا محمد عبد الرازق اور مولانا محمد سمیع اﷲ حبیبی کو ختمِ نبوت کے اجتماعات کا آرگنائزر مقر ر کیا گیا ہے۔جبکہ ضلعی آرگنائزرز کے طور پر لاہور کے لیے مولانا محمد صدیق مصحفی ،کو آرگنائزر مقر ر کیا گیا ہے۔