ایل ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان رضا نے استعفیٰ دیدیا

بدھ 31 اگست 2016 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان رضا نے استعفیٰ دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے سلمان رضا ٹاؤن پلاننگ میں تعینات تھے اور انہیں ایک شہری کی درخواست پر معطل کر کے 2سال کی سروس ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سلمان رضا کاکہنا ہے کہ میں کسی بھی شہری کی درخواست کو نہیں روک سکتا، تاہم اس سارے معاملے میں سینئر افسر کو بچانے کے لئے ساراملبہ مجھ پر ڈالا جا رہاہے، یہ غیر قانونی سزاملنے پر میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔