جیکب آبادمیں بچے کو اغواء کرنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑ لیا مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے

بدھ 31 اگست 2016 17:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) جیکب آبادمیں بچے کو اغواء کرنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑ لیا مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدرتھانہ کی حدود میں واقع جڑیا چوک پر غلام حسین جمالی کے 12سالہ بیٹے ساحل کو اغواء کرنے والے مبینہ اغواء کار بلوچستان کے علاقے ڈیرہ الہیارکے رہائشی ریاض حسین جروار کو شہریوں نے پکڑ لیا اورسخت مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کیا پولیس کے مطابق جڑیا چوک پر بچے کو اغواء کرنے کے شک میں ریاض جروارکو شہریوں نے پکڑ کر سخت تشدد کانشانہ بنایا جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاحال واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا۔

متعلقہ عنوان :