وفاقی وزیرداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

ملاقات میں قائد ایم کیوایم کیخلاف بھیجے جانیوالے ریفرنس پرتبادلہ خیال،برطانوی قوانین کے تحت الطاف حسین کیخلاف کاروائی کی جائے۔چوہدری نثارکا برطانوی ہائی کمشنر سے مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 اگست 2016 17:46

وفاقی وزیرداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء) :وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے ملاقات کی،جس میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین کیخلاف بھیجے جانیوالے ریفرنس پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے مطالبہ کیاکہ برطانوی قوانین کے تحت الطاف حسین کے خلاف کاروائی کی جائے۔ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرداخلہ کو الطاف حسین کے خلاف کاروائی کا یقین دلایا۔ تھامس ڈریو نے کہا کہ برطانیہ میں تشدد پر اکسانے کے قوانین بہت سخت ہیں۔