پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی نے قائمقام پردھان سردار تارا سنگھ کو کمیٹی کو اپنا مستقل پردھان منتخب کر لیا

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف ملاقات کا وقت دیں ، جنم استھا ن ننکانہ صاحب میں 100نئے کمرے جبکہ 300نئے بستر خریدے جائیں گے، گورو دوارہ کیارہ صاحب نومبر میں کھولا جائے گا‘ صدیق الفاروق کی اجلاس کے بعد بریفنگ

بدھ 31 اگست 2016 17:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی نے قائمقام پردھان سردار تارا سنگھ کو کمیٹی کو اپنا مستقل پردھان منتخب کر لیاہے ،کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کی طرف سے ہر ممکن تعاون کو سراہاجبکہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملاقات کا وقت دیں ، جنم استھا ن ننکانہ صاحب میں 100نئے کمرے جبکہ 300نئے بستر خریدے جائیں گے، گورو دوارہ کیارہ صاحب نومبر میں کھولا جائے گا۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی کے اجلاس میں ممبران نے گورو دوارہ پانچویں چھٹی پادشاہی کے لیے مالی معانت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کے تعاون کو سراہا ہے ،کمیٹی کا اجلاس 19نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا اجلاس میں چاروں صوبوں سے ممبران شرکت کی ،چیئرمین بورڈ نے کمیٹی کی منظوری کے بعد سابق پر دھان کی بھتیجی ایمن جیت کو ر کو میٹرک کے امتحان میں1100میں سے 1048 نمبر حاصل کرنے پر 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ،کمیٹی نے سکھ طالب علم گورو جیت سنگھ کو تعلیمی اخراجات کے لیے 38ہزار دینے کا اعلان کیا ،اجلاس میں سیکرٹری بور ڈ میاں عبدالقدیر ،ایڈیشنل سیکرٹری شرانز خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل سمیت سکھ ممبران شرکت کی چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں سکھ ،ہندو بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے ،جبکہ مستقبل میں سکولوں میں چینی ،عربی ،انگلش زبان بھی سکھائی جائے گی،چیئرمین بورڈ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سردار تارا سکھ امریکہ اور کینڈاکا دورہ سے واپس آکر ایک رپورٹ پیش کی ہے جس وہاں کی سکھ سنگتوں نے تعاون کی پیشکش کی ہے ،کمیٹی نے سوشل میڈیا پر مذہبی بنیاد پر منفی پراپیگنڈ ا کرنے کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جیسے وزیر اعظم دیوالی کی تقریب میں شرکت کی ہے ویسے ہی وہ سکھوں کی کسی تقریب میں شرکت کریں اور اس سے قبل پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کا وقت بھی دیں۔