جامعات کے مابین باہمی تعاون کے فروغ سے سماجی شعبہ میں نمایاں ترقی ہو گی، گورنر سندھ
صوبہ میں صحت و تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، گورنر ہاؤس میں لمس اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تعاون بارے بریفنگ
بدھ 31 اگست 2016 17:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان نے کہا ہے کہ جامعات کے مابین باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف تعلیمی معیار بہتر ہو گا بلکہ سماجی شعبہ میں بھی نمایاں ترقی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو اور امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار کمیونیکیشن پروگرامز کے مابین تعلیم و صحت کے شعبوں میں تعاون کے ضمن میں دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر مشیر برائے اعلیٰ تعلیم سید وجاہت علی، سیکریٹری گورنر سندھ محمد اختر غوری ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نو شاد شیخ بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں صحت و تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کی کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عوام تک بیماریوں ،ان سے بچاؤ اور علاج کے بارے میں موئثر آگاہی کا نہ ہونا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی جانب سے لاپرواہی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی روش صرف عوام کو اس ضمن میں بھرپور طریقے سے آگاہی دے کر ختم کی جاسکتی ہے کیونکہ خواندگی کی کم شرح کے باعث خصوصاً دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام کی اکثریت آگاہی پروگراموں سے موئثر طریقہ سے فائدہ نہیں اٹھا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے مسائل کے بارے میں عوام کو ان کی دہلیز پر جاکر آگاہی دینے سے صوبہ کے طبی مسائل کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں موئثر کمیونیکیشن اشد ضروری ہے اور وفاقی سطح پر اس ضمن میں ہیلتھ سروسز اکیڈ می نمایاں کردار ادا کررہی ہے جسے صوبائی سطح پرلیا قت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے ماہرین تیار کرنے سے صوبہ کے صحت عامہ کے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں اقدامات کئے گئے ہیں اور ماسٹر ٹرینرکی تیاری کا منصوبہ بھی ان اقداما ت میں شامل ہے ۔اس موقع پر لمس کے وائس چانسلر پروفیسر نوشاد شیخ نے کہا کہ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تعاون سے لمس میں شروع کیا جانے والا ہیلتھ کمیونیکیشن پروگرام اس شعبہ میں موجود خلاء کو پر کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں جامعات کے مابین فیکلٹی کے تبادلوں اور مشترکہ تحقیق کے ذریعہ اس شعبہ کو تیز رفتاری سے ترقی بھی دی جاسکے گی ۔صوبائی کو آر ڈینیٹر برائے اوور سائٹ اور کو آرڈینیشن سیل پبلک ہیلتھ پر وگرامز شہناز وزیر علی نے کہا کہ پاکستان میں اس شعبہ کی اہمیت کو محسوس کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سماجی رویوں کے بارے میں کمیونیکیشن کو صحت عامہ سے متعلق پروگراموں کا حصہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر پروفیسر نو شاد شیخ اور سینٹر فار کمیونیکیشنز پروگرامز جان ہاپکنز یونیورسٹی کے چیف آف پارٹی ڈاکٹر شعیب خان نے گورنر سندھ کو دونوں جامعات کے مابین تعاون کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.