لاہور ہائیکورٹ نے دو بچے باپ کی تحویل میں دیدئے

بدھ 31 اگست 2016 17:38

لاہور۔31 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے دو بچے ماموں سے لیکر باپ کی تحویل میں دے دئیے، بچوں نے ماموں کے ساتھ جانے کی ضد کی اور روتے رہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے منڈی بہا ؤ الدین کے محمد ارشد کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے دو بچوں کی تحویل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالتی سماعت کے دوران دونوں بچوں آٹھ سالہ انعم اور دس سالہ تنویر کو عدالت میں پیش کیا گیا، درخواست گزار ارشد نے عدالت کو بتایا کہ اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا ہے اور اس کے سسرالیوں نے اس کے دونوں بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور ان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔

ہائیکورٹ نے دونوں بچوں کی تحویل ماموں سے لیکر درخواست گزار باپ کو دے دی،جیسے بچے کمرہ عدالت سے باہر آئے تو انہوں نے باپ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور ماموں کے ساتھ جانے کی ضد کی۔ عدالتی حکم پر باپ دونوں بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔

متعلقہ عنوان :