ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کی تقرری کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

بدھ 31 اگست 2016 17:38

لاہور۔31 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کی تقرری کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو19 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا. چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے زبیر خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے ، درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کی تقرری قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں ہے اس لیے تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے، ۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب کے 7 شہروں میں آلودگی کی جانچ پڑتال کے لیے لیبارٹریز قائم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :