آئیسکو ریجن سے مزید 6 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

بدھ 31 اگست 2016 17:36

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء) چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی ٹیمیں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے سر گر مِ عمل ہیں اور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن سے مزید06 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑاگیا ہے۔ آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد سرکل کے علاقے جی سکس سے ایک، اٹک سرکل کے علاقہ جنڈ سے ایک، جہلم سرکل کے علاقے سول لائن سے ایک، راجڑ سے دو جبکہ چکوال سر کل کے علاقہ لِلہ سے ایک بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کیلئے درخواستیں دیدی گئی ہیں۔ آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی، چکوال، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔ صارفین آئیسکو کی ان سر وسز پر بجلی چوری کی اطلاع، بجلی بل کی وصولی میں تاخیر، زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ شیڈول، ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :