سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پہلی بار اہم تصویری ، ویڈیو ثبوت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش
فوٹو گرافر قاضی محمود نے تصویری ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ،تین کیمرہ مینوں نے بھی گواہی دی،مزیدسماعت 6ستمبر کو ہو گی
بدھ 31 اگست 2016 17:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں عوامی تحریک کے مزید 4 گواہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔ فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تصاویر کا پلندا لیکر عدالت پہنچ گئے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں 16 جون کی رات 10 بجے سے لیکر 17 جون دوپہر 12 بجے تک جائے وقوعہ پر موجود رہا اور پنجاب پولیس کے مظالم کی لمحہ بہ لمحہ تصاویر میرے کیمرے میں محفوظ ہیں اور انہوں نے اس موقع پر افسران اور اہلکاروں کی فائرنگ کرنے کی تصاویر بھی جمع کروائیں۔
دیگر تین گواہوں قیصر محمود کیمرہ مین، شیراز ملک کیمرہ مین اور کاشف سعید نے بھی اپنا بیان قلمبند کروایا اور سانحہ کے ویڈیو کلپس جمع کروائے۔(جاری ہے)
ویڈیو کلپلس میں ڈی آئی جی آپریشن راناعبدالجبار اور دیگر افسران وقوعہ کے روز منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں موجود ہیں ۔کیمرہ مینوں نے متعدد پولیس افسران ،کانسٹیبلوں کی فائرنگ کرنے کے ویڈیو ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے۔
مزید سماعت 6ستمبر کو ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ اور چودھری شکیل ممکا نے بعدازاں عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اہم تصویری اور ویڈیو ثبوت عدالت کے ریکارڈ پر لائے ہیں۔حکمران اور پولیس افسران ان شواہد سے کسی صورت انکار نہیں کر سکتے۔ پولیس کی طرف سے جو چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے اس میں پولیس افسران نے یہ کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے ۔ان ثبوتوں سے ان کا جھوٹ بے نقاب کیا ہے۔ فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام نے کہا کہ تصاویر بناتے ہوئے ایک اہلکار نے سب مشین گن کا بریسٹ مارا مگر اﷲ کو میری زندگی منظور تھی میں دیوار کی آڑ لینے پر بچ گیا ۔قاضی محمود الاسلام پولیس اہلکاروں کے مظالم بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.