نیب کی موثرحکمت عملی ،نگرانی کی بدولت کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوئی ،اختر علی

نیب نے 276بلین روپے سے زائد خردبرد رقم قومی خزانے میں جمع کرکے ملک کی ترقی میں اپنابھرپورکرداراداکیاہے، ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا

بدھ 31 اگست 2016 17:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواہ کے ڈائریکٹراخترعلی نے کہاہے کہ نیب کی موثرحکمت عملی اورنگرانی کی بدولت نہ صرف پاکستان میں کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوئی بلکہ قومی احتساب بیورونے276بلین روپے سے زیادہ خردبردکی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرکے ملک کی ترقی میں اپنابھرپورکرداراداکیاہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورواپنے موجودہ چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرقیادت ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اورعوام میں بدعنوانی کے مضمراثرات سے متعلق شعوراجاگرکرنے اورمعاشرے کوبدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے نیب ایک جامع حکمت عملی پرعمل پیراہے۔ان خیالات کااظہارگورنمنٹ شہیدعسامہ ظفرسینیٹینل ماڈل ہائیرسکینڈری سکول نمبر2پشاور سٹی میں بدعنوانی کے خاتمے وبیخ کنی پرمبنی پوسٹراورپینٹنگزمقابلوں کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرنیب اخترعلی نے کہاکہ آج کے یہ ننھے بچے مستقبل کے لیڈرہیں جوبدعنوانی کی قلع قمع کرنے میں ایک کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں اوریقیناان طلبہ سے قوم کی یہی امیدہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں اس امرکی بھی اشدضرورت ہے کہ اخلاقی اقدارکوپروان چڑھایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ اورشعبہ تعلیم کرپشن کی عفریت ختم کرنے کیلئے دوایسے ہتھیارہیں جن کی کاوشوں سے بدعنوانی میں خاطرخواہ کمی واقع ہوسکتی ہے تاہم ملکی مفادکی خاطرذرائع ابلاغ کوبدعنوانی کی حوصلہ شکنی میں اہم کردارادا کرناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں کہ قومی احتساب بیورکی کامیاب کاروائیوں کی بدولت پاکستان میں نیب کی "زیرو ٹالیرنس" پالیسی کوعملی جامہ پہنایاجائیگااورانشاء اﷲ پاکستان کرپشن سے پاک ملک کہلائیگا۔آخرمیں ڈائریکٹرقومی احتساب بیورو اخترعلی نے تقاریراورپوسٹروپینٹنگزمیں پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات وشیلڈزبھی تقسیم کیں۔