ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم میں6افراد جاں بحق ٗخواتین سمیت 15سے زائد مسافر زخمی

بدھ 31 اگست 2016 17:25

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) گوادر کے قریب کوسٹل ہائی وے پر ٹرک اور مسافر کوچ میں ہونے والی ٹکر میں 6 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت15 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق کوسٹل ہائی وے کے قریب پیش آنے والے حادثے میں متاثر ہونے والا ٹرک گوادر جارہا تھا کہ عقب سے آنے والی مسافر کوچ اس سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مسافر کوچ کے ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ٗحادثے میں 2 خواتین اور4 مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے بچوں اور خواتین سمیت 15سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔لیویز ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں مسافر کوچ کا کنڈیکٹر بھی شامل ہے،لیویز فورس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :